• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کا پہیہ تبھی چلے گا جب صنعت کا پہیہ چلے گا: خسرو بختیار

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا کہ معیشت کا پہیہ تبھی چلے گا جب صنعت کا پہیہ چلے گا، صنعت کا پہیہ چلانے کے لیے بجلی اور گیس درکار ہے۔

وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے گزشتہ روز پیش کیئے گئے بجٹ 22-2021ء کے حوالے سے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کی، ان کے ہمراہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار اور مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد بھی تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا کہ بجلی اور گیس پر سبسڈی دیں گے، اب ہمارا چیلنج ایس ایم ای سیکٹر ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل گروتھ میں ہم انجینئرنگ سیکٹر پر توجہ دے رہے ہیں، ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے انقلابی اقدامات کیئے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کہا کہ برآمدات کو تقویت دینے کے لیے انقلابی اقدامات کیئے گئے، انڈسٹری کو بجلی اور گیس کی فراہمی کیلئے سبسڈی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹی بڑی صنعتوں کو فروغ دینا ہے، آٹو انڈسٹری چلے گی تو چھوٹے کارخانے چلیں گے، ایکسپورٹ انڈسٹری کو 7 سینٹ میں بجلی دیں گے جو 2023ء تک جاری رہے گی۔

خسرو بختیار نے مزید کہا کہ اسپیشل اکنامک زون میں ٹرن اوور ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے، ملک میں چھوٹی گاڑیوں کا فروغ چاہتے ہیں۔

وزیر صنعت و پیدا وار کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ چھوٹی گاڑیاں بنیں، مڈل کلاس کو باعزت سواری دینا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین