ثمینہ پیرزادہ نے رِض احمد کی حمایت کردی

June 12, 2021

سینئر پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے برطانوی اداکار رِض احمد کی جانب سے فلموں میں مسلمانوں کیلئے اٹھائے گئے اقدام کی حمایت کردی ہے۔

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رِض احمد کے اس اہم اقدام پر حوصلہ افزائی کی ہے۔

ثمینہ پیرزادہ نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’برسر اقتدار لوگوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں پر ناقابل تصور رقم خرچ کی ہے جبکہ انسان صرف امن میں رہنا چاہتا ہے۔ ‘

برطانوی اداکار رِض احمد کی تعریف کرتے ہوئے ثمینہ پیرزادہ نےلکھا کہ بہت خوب رِض احمد ، اللہ آپ کومزید ہمت دے۔

واضح رہے کہ برطانوی اداکار رِض احمد نے فلموں میں مسلمانوں کے دکھائے جانے والے انداز میں بہتری لانے کی کوشش کا آغاز کر دیا ہے۔

38 سالہ ادکار نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ مسلم اداکاروں، مصنفوں اور پروڈیوسرز کو فلم اور ٹی وی کے کاروبار میں شامل کرنے کے لیے فنڈ کی مدد سے ہمیں مسلمانوں کی بڑے پردے پر نمائندگی کے انداز کو بدلنا ہوگا۔