• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد بہترین اداکار کیلئے آسکر میں نامزد ہونے والے پہلے مسلمان اداکار بن گئے ہیں۔

 رض احمد کے سوشل میڈیا پیغام کے مطابق انہیں فلم ’ساؤنڈ آف میٹل‘ میں بہترین اداکاری پر اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔

 38 سالہ رض احمد نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ساتھی اداکاروں اور اکیڈمی کا بھروسہ اور حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نامزدگی فلم کی کاسٹ، ٹیکنیکل اسٹاف، موسیقاروں غرض کہ فلم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے والوں کی صلاحیتوں کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

 رض احمد سے قبل مہرشالا علی نے’مون لائٹ‘ کے لیے 2017 میں معاون اداکار کا آسکر ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی تھی تاہم رض احمد بہترین اداکار کیلئے نامزد ہونے والے پہلے مسلمان بن گئے ہیں۔

رض احمد اپنی فلم ’ساؤنڈ آف میٹل کیلئے‘ گولڈن گلوب کی نامزدگیوں میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

38 سالہ اداکار رض احمد جن کا پورا نام رضوان احمد ہے، ان کا تعلق ایک پاکستانی نژاد برطانوی خاندان سے ہے جو لندن میں پیدا ہوئے۔

انہیں اپنی لمیٹڈ سیریز ’دی نائٹ آف‘ کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایمی ایوارڈ کے میلے میں رضوان احمد کو بہترین اداکار کا ایوارڈ کرائم ڈراما سیریز ’دا نائٹ آف‘ میں غیر معمولی اداکاری پرملا۔ انہوں نے اس ڈرامے میں پاکستانی طالب علم کا کردار ادا کیا تھا۔

تازہ ترین