پاکستان کی سعودی عرب سے ادھار پر تیل کی فراہمی کیلئے بات چیت مکمل، ذرائع

June 12, 2021


پاکستان کی سعودی عرب سے ادھار پر تیل کی فراہمی کے لیے بات چیت مکمل ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی یکم جولائی سے شروع ہو جائے گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب ایک سال کے لیے تیل ادھار پر دے گا جبکہ اس میں 3 سال تک توسیع بھی ہو سکے گی۔