پاکستان کی معیشت صحیح ٹریک پر چل پڑی ہے، پرویز خٹک

June 12, 2021

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت صحیح ٹریک پر چل پڑی ہے۔

نوشہرہ میں خطاب کے دوران پرویز خٹک نے کہا کہ چوروں اور لٹیروں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر تجوریاں بھریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت صحیح ٹریک پر چل پڑی ہے۔