واپڈا کی پن بجلی پیداوار میں اضافہ

June 12, 2021

واپڈا کی پن بجلی کی پیداوار میں پیک آورز میں اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق آج پیک آورز میں نیشنل گرڈ کو تقریباً 7 ہزار 450 میگاواٹ پن بجلی فراہم کی گئی۔

ترجمان کے مطابق واپڈا پن بجلی کی یہ پیداوار گزشتہ روز کی نسبت ایک ہزار 750 میگاواٹ زیادہ ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق آج پیک آورز میں تربیلا سے 3 ہزار 850 میگاواٹ سے زائد پن بجلی پیدا کی گئی۔