ادارہ شماریات نے ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمارجاری کردیے ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 12اعشاریہ84 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں سالانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 68 اعشاریہ07 فیصد بڑھی جبکہ ماہانہ بنیادوں پر اس میں 6 اعشاریہ 99 فیصد کمی سامنے آئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں سالانہ بنیاد پر آٹو موبیل سیکٹر کی پیداوار میں 2953 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اپریل سالانہ بنیاد پر آٹوموبیل سیکٹرکی پیداوار 37 اعشاریہ 89 فیصد بڑھی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں سالانہ بنیاد پر آئرن و اسٹیل مصنوعات کی پیداوار 843 اعشاریہ 22 فیصد بڑھی۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اپریل آئرن و اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 12اعشاریہ16 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 191 اعشاریہ 29 فیصد بڑھ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اپریل ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار میں 13 اعشاریہ15 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کیمیکلز شعبے کی پیداوار 17 اعشاریہ 87 فیصد بڑھی ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق فوڈ، مشروبات اور تمباکو شعبے کی پیداوار میں 11اعشاریہ46فیصد اضافہ ہوا جبکہ فارماسوٹیکل سیکٹر کی پیداوار میں 11اعشاریہ83 فیصد اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کےمطابق جولائی تا اپریل فرٹیلائزر سیکٹر کی پیداوار میں 6اعشاریہ33 فیصد بڑھوتری ہوئی جبکہ جولائی تا اپریل الیکٹرانکس کی پیداوار میں 12اعشاریہ90 فیصد کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کےمطابق اسی عرصے میں چمڑےکی مصنوعات کی پیداوار 33اعشاریہ33 فیصد گرگئی، انجینئرنگ مصنوعات کی پیداوار 20 اعشاریہ 61 فیصد کم اور لکڑی کی مصنوعات کی پیدوار میں 41اعشاریہ 34 فیصد گراوت نظر آئی۔