حدیقہ کیانی نے نیا میوزک لانے کا عندیہ دے دیا

June 13, 2021

کراچی (این این آئی)معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے ماضی کی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے جلد نیا میوزک سامنے لانے کا عندیہ دے دیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر ماضی میں اپنے مشہور ہونے والے گیت کی یادگار تصویریں شیئر کیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ’بوہے باریاں‘ کی آج سے پہلے کبھی نہ سامنے آنیوالی تصاویر آج شیئر کر رہی ہوں۔حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے یہ سب کل ہی کی بات ہو۔اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے نئے میوزک کے حوالے سے عندیہ بھی دیا جس نے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔حدیقہ کیانی کے مداحوں کا کہنا ہے کہ بوہے باریاں ہمارے بچپن کی ایک سنہری یاد ہے جسے کبھی بھی بھلانا مشکل ہوگا۔