پنجاب کا 26 سو ارب سے زائد کا بجٹ کل پیش کیا جائیگا

June 13, 2021

لاہور(جنگ نیوز) پنجاب کا 26سو ارب سے زائد کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔ پنجاب کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا جو ٹیکس فری ہوگا جب کہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 560 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ کی مد میں گزشتہ برس کی نسبت 60 فیصد اضافہ کیاگیا ہے اور رواں سال ساڑھے 5 ہزار ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافےکی تجویز دی گئی ہے۔