کورونا وبا کے پیش نظر80 فیصد بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

June 13, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے کورونا وبا کے پیش نظر80فیصد بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق بین الاقوامی پروازوں پر پابندی 30 جون 2021 تک لاگو رہے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق صرف 20 فیصد بین الاقوامی پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ بیرون ممالک سے یومیہ 6 ہزار مسافروں کو پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سفری ہدایت نا مہ جاری کیا جس کے تحت 23 ممالک بشمول بھارت کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا تھا۔

کٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، برازیل، زمباوے، بھارت، کینیا، تنزانیہ، رونڈا اور موزمبیق سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔اس کیٹیگری میں شامل ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او کی اجازت سے مشروط کردی گئی ہے۔