لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین اور دیگر شوگر ملز کی FBR نوٹسز کیخلاف درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

June 13, 2021

لاہور ( نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس راحیل کامران شیخ نے جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیواور دیگر شوگر ملوں کو بھجوائے گئے ایف بی آر نوٹسوں کے خلاف درخواستوں کو مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ درخواستگزار کو انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن کے شوکازنوٹس بھیجے گئے ، نوٹس میں 2015 کے ٹیکس آڈٹ کے حوالے سے سوالات کیے گئے ، درخواست گزار وں کے مطابق نوٹس غیر قانونی طور پر بھجوائے گئے ،درخواستگزار وکیل کے مطابق مل کے بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم کے لین دین کی بنیاد پر نوٹس نہیں بھجوایا جا سکتا ،ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سوالات اٹھائے ،سرکاری وکیل کے مطابق درخواست گزاروں کو جو نوٹس بھیجے گئے اسکے خلاف یہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں،سرکاری وکیل کے مطابق درخواست گزاروں کو نوٹس ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو نے ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 212کے تحت بھجوائے ، درخواست گزار آرڈیننس کے تحت نوٹسوں کے خلاف ٹربیونل اور ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں ، اعلی عدالتوں کے فیصلوں کے مطابق یہ معاملات سول اپیل میں حل ہوتے ہیں ،درخواستگزار آرڈیننس کے تحت تو رجوع کر سکتے ہیں لیکن آئینی درخواست کے ذریعے نہیں کر سکتے ، درخواست گزار کے وکیل نے ماضی کی کوئی ایسی نظیرپیش نہیں کی جس میں آرڈیننس کے تحت ریلیف دیا گیا ہو، تمام دلائل کے بعد عدالت درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کرتی ہے،جہانگیر ترین کی مل نے ایف بی آر آڈٹ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔