ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدر ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسا بجٹ پہلی دفعہ پیش کیا گیا ہے جس میں ہر شعبہ کے لوگوں کا خیال رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر بشری ٰسعید،فرح ناز،عروج گیلانی، راشدہ ذاکر،فرخندہ،عائشہ راؤ،ناہید اعوان موجود تھیں۔