پنجاب اوورسیز پاکستانیز،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تحت چلڈرن تفریحی میلہ

June 13, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) عالمی یومِ تدارک چائلڈ لیبر کے موقع پر پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن، ینگ پاکستانیز آرگنائیزیشن اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان کے زیراہتمام چلڈرن تفریحی میلہ منعقد کیا گیا۔ بچوں کی جبری مشقت اور بھیک مانگنے کے روک تھام کیلئے شعوری آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔ترجمان وزیراعلٰی پنجاب محمد ندیم قریشی ،مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی، خالد جاوید وڑائچ، نعیم اقبال نعیم، آصفہ سلیم، نوید مختار،رانا محمد شیراز، عمران اعظمی ، ملک شاہد یوسف، علی رضا مرزا، محمد ارسلان سرفراز، محمد عقیل شریف، محمد رمیز، حسن ندیم، جاوید اقبال بھی شریک تھے۔