نیشنل لائسنسنگ امتحان کیخلاف احتجاج

June 13, 2021

ملتان( سٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) ملتان نے نیشنل لائسنسنگ امتحان (این ایل ای)کیخلاف مہم شروع کردی ہے۔نشتر ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں این ایل ای کیخلاف بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔جبکہ مطالبات بھی بینرز پر درج ہیں کہ ماسٹر آف سرجری(ایم ایس)،ماسٹر آف ڈینٹل سرجری(ایم ڈی ایس)کے مسائل حل کئے جائیں۔نشتر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جائے۔