ریلوے کے 3 افسروں کے تقررو تبادلے

June 13, 2021

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان ریلوے نے گریڈ 19کے 3 افسر کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ ڈپٹی سی او پی ایس ٹائم ٹیبل صائمہ بشیر کو ڈپٹی ڈی ایس ملتان،ڈپٹی ڈی ایس ملتان کاشف فاروق کو ڈپٹی سی ایم ای ویگن لاہور اور ڈپٹی سی ایم ای ویگن محمد ابو طاہر کو ٹرانسفر کر کے انکی ذمہ داریاں ایم ڈی ریل کوہ کے سپرد کر دی ہیں ۔