مظہر علی خان چیف انجینئرایل ڈی اے تعینات

June 13, 2021

لاہور (خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب نے لاہورکےترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے مظہر علی خان کو چیف انجینئر ایل ڈی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔ عبد الرزاق چوہان سے چیف انجینئر ایل ڈی اے کا اضافی چارج واپس لے لیاہے۔ مظہر علی خان نے گزشتہ شام ہی چیف انجینئر ایل ڈی اے کاچارج سنبھال لیا ہے۔چارج سنبھالتے ہی اب تک کے جاری کئے گئے ورک آرڈرز، جاری منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لی ہے۔ جبکہ عبد الرزاق چوہان سے چیف انجینئر کا چارج واپس لے کر انہیں ڈائریکٹر الیکٹرک کے عہدہ پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔