پنجاب بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبریاں ہونگی، فردوس عاشق اعوان

June 13, 2021

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کل پنجاب میں عوامی بجٹ پیش کیا جائے گا، بجٹ کا مرکز و محور عوام کو ریلیف دینا ہو گا، سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبریاں بجٹ کا حصہ ہوں گی۔

ایک ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا، بجٹ کا مرکز و محور عوام کو ریلیف دینا ہو گا، بجٹ میں پنجاب کے غریب کسانوں اور محنت کشوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ بجٹ میں مہنگائی کی کمر توڑنے کے لیے خصوصی اقدامات نظر آئیں گے، سوشل سیکٹر کے لیے تاریخی بجٹ رکھا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا ہے کہ مشکل وقت گزر گیا، اب عوام کو ڈیلیور کرنے کا وقت ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن کو گھِسا پٹا چورن بیچنے کے لیے بجٹ میں کچھ نہیں چھوڑیں گے۔