انو اگروال کی عاشقی سیکوئل کے حوالے سے اظہار مایوسی

June 13, 2021

سابق بھارتی ماڈل اور اداکارہ انو اگروال نے عاشقی ٹو کے حوالے سے اپنی مایوسی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس عاشقی فلم میں انھوں نے راہول رائے کے مقابل ہیروئن کا کردار ادا کیا اس میں اور اسکی سیکوئل میں کافی فرق ہے جو کہ مایوس کن بات ہے۔

ایک بھارتی روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے 1990 میں ریلیز ہونے والی فلم کی ہیروئن نے کہا کہ نئی فلم جو کہ پرانی فلم کا ایک ڈائریکٹ سیکوئل ہے، پرانی عاشقی فلم کے ڈائریکٹر مہیش بھٹ تھے۔

انھوں نے کہا کہ عاشقی ٹو اس زمانے میں ریلیز ہوئی جب وہ کوئی موویز نہیں دیکھا کرتی تھیں لیکن مجھے اس فلم کے بارے میں معلوم تھا۔

لیکن میرا خیال ہے کہ یہ پرانی فلم کا سیکوئل ہے، لیکن مجھے بتایا گیا ہے کہ ایسا نہیں ہے اور صرف فلم کا پرانا ٹائٹل استعمال کیا گیا ہے اور یہ فلم بالکل مختلف تھی، جوکہ کچھ مایوس کن تھا، تاہم انکا کہنا ہے کہ پرانی عاشقی بڑی مشہور فلم تھی۔

یاد رہے کہ عاشقی ٹو 2013 میں ریلیز ہوئی اور یہ ایک ہندی ری میک ہے، اس میں شرھادا ایک ٹیلنٹڈ گلوکارہ کا کردار ادا کرتی ہیں اور انھیں ادیتیا نامی موسیقار دریافت کرتا ہے، وہ اسکی کامیابی اور شہرت کے حصول میں مدد کرتا ہے لیکن بعد میں وہ اس سے حسد کرنے لگتا ہے، جبکہ اپنی مے نوشی کی عادت بھی ترک نہیں کرتا۔

دریں اثنا اداکار راہول رائے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاشقی ٹو کی ریلیز کے حوالے سے خوش نہیں ہیں انکا کہنا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ کوئی پرانی فلم جیسی جادوئی شاہکار تخلیق کرسکے، جیسا کہ حالیہ دنوں میں ہم نے دیکھا کہ پرانی فلموں کو جب دوبارہ بنایا گیا تو انھیں بمشکل ہی کامیابی ملی۔