کوئٹہ: کنویں میں گیس بھرجانے سے 4 مزدور جاں بحق

June 13, 2021

کوئٹہ میں کنویں میں گیس بھرنے سے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں چار مزدور صفائی کےلیے کنویں میں اترے تھے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق حسین علی کے گھر 4 مزدور کھدائی کررہے تھے کہ اچانک زہریلی گیس بھر جانے سے وہ بے ہوش ہوکر گر پڑے۔

ذرائع کے مطابق مزدوروں کو فوری طور پر وہاں سے نکالنے کی کوشش کی گئی، تاہم اس دوران آدھا گھنٹے سے زائد دورانیہ لگ گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بے ہوش مزدوروں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ جانبر نہ ہوسکےاور انتقال کرگئے۔

واقعے کے بعد مقامی پولیس نے واقعے کی مزید کارروائی شروع کردی ہے۔