• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول نگر میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے زیادتی


بہاول نگر کے ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

متاثرہ لڑکی کی کچھ دن بعد شادی ہونے والی تھی، ڈاکو جاتے جاتے جہیز کا سامان، زیور اور نقدی بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق لڑکی سے ڈاکوؤں کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ چک ڈھاباں میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق 8 ڈاکوگھر میں گھسے اور گھر والوں کو کمرے میں بند کیا اور لوٹ مار شروع کردی۔

پولیس کے مطابق دوران ڈکیتی 2 ڈاکوؤں نے لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو 3 بھینسیں، نقدی، زیور اور لڑکی کے جہیز کا سامان ٹرک میں ڈال کر فرار ہوگئے۔

ڈی پی او ظفر بزدار کا کہنا ہے کہ میڈیکل کے لیے لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین