برمنگھم ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ہرا کر سیریز جیت لی

June 14, 2021

برمنگھم (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں آٹھ وکٹ سے ہراکر سیریز اپنے نام کرلی۔ میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 308 رنز اسکور کیے تو جواب میں کیوی ٹیم نے 388 کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 122 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ میٹ ہنری اور نیل ویگنر نے تین ،تین جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور اعجاز پٹیل نے دو دو وکٹ لیے۔ نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 38 رنز کا ہدف ملا اس نے جواب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 41رنز بناکر میچ جیت لیا۔ بہترین بولنگ پرفارمنس پر نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیاتھا۔ کیویز نے میچ میں کپتان کین ولیمسن کے بغیر شرکت کی تھی۔