بجٹ عوام کیلئے نہیں ،آئی ایم ایف کیلئے ہے،مولاناامجدخان

June 14, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماءاسلام کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی بجٹ عوام کے لئے نہیں آئی ایم ایف کے لئے ہے، اس سے غریب عوام کو کو ئی ریلیف نہیں ملے گا ،حکومت وعدوں کے برعکس عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ، سودی قرضوں پر بننے والے بجٹ سے ملکی معیشت کا مزید ستیاناس ہو گا ،جب تک ملک میں آئی ایم ایف کی پالیسیاں چلتی رہیں گی۔