وزیراعظم کااردو سےمتعلق بیان خوش آئند ہے،جواد نقوی

June 14, 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی)مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ و تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب کا اردو سے متعلق بیان خوش آئند ہے۔ آئین میں بھی اردو قومی زبان ہے اور سب سے پہلی ذمہ داری اس کو لاگو کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت مضبوط حکومت ہے ان کے پاس اختیارات بھی ہیں۔