آسٹرازینیکا کورونا ویکسین کے استعمال سے متعلق عبوری گائیڈ لائنز جاری

June 16, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آسٹرازینیکا کورونا ویکسین کے استعمال سے متعلق عبوری گائیڈ لائنز جاری کر دی گئیں۔ پاکستان نے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے آکسفورڈ کی اس ویکسین کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزارت قومی صحت نے آسٹرازینیکا کورونا ویکسین کی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں جو ویکسین کی سٹوریج اور استعمال میں معاون ہوں گی۔ گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ آسٹرازینیکا ویکسین کی شیلف لائف 6 ماہ ہے۔ اسے 2 تا 8 سینٹی گریڈ پر رکھا جائے گا۔