افغانستان، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 پولیو ورکرز ہلاک

June 16, 2021

کابل (اے ایف پی /جنگ نیوز )افغانستان کے مشرقی حصے میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 پولیو ورکرز ہلاک ہوگئے۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقے میں 3 ماہ کے دوران پولیو ورکرز پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔صوبہ ننگر ہار کے پولیس ترجمان فرید خان کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹے کے دوران 3 مختلف مقامات پر حملے کیے گئے۔انہوں نے واقعے کی ذمہ داری طالبان جنگجوؤں پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ‘صحت رضاکاروں کو نشانہ بنانا ان کا کام ہے۔