بارش سے بھانے کی چھت گرگئی ایک گائے ہلاک متعدد زخمی

June 16, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں ہونے والی تیزبارشوں کی وجہ سے اڈاچھے ٹرپائی وہاڑی روڑ کے قریب بھینسوں کے بھانے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں بھانے میں موجود متعدد گائیں ملبے تلے دب گئیں،واقع کی اطلاع پر ریسکیو1122نے بروقت موقع پر پہنچ کر مقامی لوگوں کے ہمراہ امدادی کارروائی کرتے ہوئے تین گائے زندہ نکال گئی،جبکہ ایک گائے پہلے سے ہلاک ہوچکی تھی اسے مرہ حالت حالت میں ملبہ تلے سے نکال لیاگیا،ریسکیوکے مطابق چھت حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مویشیوں کے نقصان کا تخمینہ لاگت معلوم نہ ہوسکی۔