انڈونیشیا میں6.1 شدت کا زلزلہ

June 16, 2021

انڈونیشیا کے مشرق میں واقع صوبہ شمالی مالوکو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

اس زلزلے کے باعث سونامی کا کوئی انتباہ جاری نہیں کیا گیا ہے-

زلزلے کا مرکز مالوکو کے ضلع ٹینگاہ سے 67کلومیٹر جنوب مشرقی میں سطح سمندر سے 10کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔