بختاور بھٹو وفاقی حکومت کی شکرگزار کیوں؟

June 16, 2021

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابقہ وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سندھ میں سب سے زیادہ درخت ہونے کی حقیقت کو تسلیم کرنے پر وفاقی حکومت کا طنزیہ طور پر شکریہ ادا کیا ہے ۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وہ وفاقی حکومت کی شکرگزار ہیں کہ اس نے سندھ میں سب سے زیادہ درخت ہونے کی حقیقت کو تسلیم کرلیا ہے۔

بختاور بھٹو نے لکھا کہ ’ہمارے منگروز دنیا بھر میں عالمی ریکارڈ قائم کر رہے ہیں جس ریکارڈ کے لیے آپ کئی عرصے سے کوشاں ہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ میں وفاقی حکومت کی اس لیے بھی شکرگزار ہوں کہ وہ اب یہ حقیقت مان رہی ہے جسے ہم پہلے سے جانتے تھے۔

بختاور بھٹو نے حکومت کے ایک سروے کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے یہ بیان جاری کیا۔