• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو نے نانا کی ایٹمی پروگرام کے افتتاح کی تصویر شیئر کردی

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابقہ وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے آرکائیوز سے نانا ذوالفقار علی بھٹو کی 1972  میں ایٹمی پروگرام کے افتتاح کرتے تصویر شیئر کردی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اچھی بات یہ ہے کہ آج کے نوجوانوں کو حقیقی تاریخ سے محروم نہ کرنے کے لیے تصاویر بطور ثبوت موجود ہیں۔

بختاور بھٹو نے لکھا کہ ساری کٹھ پتلی جماعتیں اس بات کا غلط کریڈٹ  لینے کی کوشش کر رہی ہیں جو اُن سمیت سب کو پہلے سے ہی معلوم ہے۔

بختاور بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں مختلف ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے، انہوں نے لکھا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے جس کیلئے ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے شکرگزار ہیں۔

ہیش ٹیگ میں انہوں نے ’فیکٹ‘ یعنی حقیقت بھی لکھا۔

تازہ ترین