بھارت میں ٹوئٹر کا محفوظ پلیٹ فارم کا درجہ ختم

June 16, 2021

بھارت میں ٹوئٹر کا محفوظ پلیٹ فارم کا درجہ ختم کردیا گیا، حکام کے مطابق بھارت میں اب ٹوئٹر عہدیداران کوغیر قانونی اور اشتعال انگیز مواد پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بھارتی حکومتی عہدیدار نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے نئے قواعد پر عمل پیرا نہ ہونے پر ٹوئٹر کا محفوظ پلیٹ فارم کا درجہ ختم کردیا گیا ہے اوراب اگر اس کیخلاف کوئی کیس درج ہوا تو ٹوئٹر عہدیداران کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

گزشتہ روز ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس نے عبوری چیف (تعمیل افسر) مقرر کردیا ہے جس کی تفصیلات براہ راست آئی ٹی وزارت کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ بھارت میں 25 مئی سے آئی ٹی کے نئے قواعد کا اطلاق ہوا ہے۔