پرویز رشید کا بجٹ پر شعری انداز میں تبصرہ

June 16, 2021

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے بجٹ 2021-22 پر شعری انداز میں تبصرہ کردیا۔

ایک بیان میں پرویز رشید نے بجٹ اور وزیر خزانہ کو ملے اختیارات پر کہا کہ’ بنے ہیں اہل ہوس منصف بھی مدعی بھی، کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں‘۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کا حالیہ بجٹ مہذب دنیا کی تاریخ کا انوکھا اور ظالمانہ بجٹ کہلائے گا۔

پرویز رشید نے مزید کہا بجٹ 2021-22 میں وزیر خزانہ کو ’کوتوال‘ کے اختیارات بھی سونپے جارہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ وزیرخزانہ و کوتوال اب کسی بھی ٹیکس فائلر کو گرفتار کرا سکتے ہیں۔