عوام سے اربوں روپے لوٹنے کا کیس، نجی کمپنی کا مالک کل نیب طلب

June 17, 2021

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) نیب نے سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے اربوں روپے لوٹنے سے متعلق کیس میں نجی کمپنی بی فور یو گروپ کے مالک سیف الرحمن خان کو 18 جون کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کردی،ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے بھی سیف الرحمن خان نے وزارت داخلہ سے رجوع کر لیا،ان کا نام 13 اپریل کو ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا،وہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے 28 جون تک عبوری ضمانت پر ہیں۔