یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی خریداری کا عمل دوبارہ شروع کردیا

June 17, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی کی خریداری کا عمل دوبارہ شروع کردیا ، 40؍ ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کا ٹینڈر جاری ، بولیاں یکم جولائی تک طلب کرلیں ، اس سے پہلے یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی کا آخری ٹینڈر آٹھ اپریل کو جاری کیا تھا ، نوے روپے فی کلو کے حساب سے چینی خریدی گئی تھی ۔