اسلام آباد ہائی کورٹ کا نومولود بچی کی بازیابی کا دوبارہ حکم ، ایس پی صدر طلب

June 17, 2021

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 29 روز کی نومولود بچی کی بازیابی کا دوبارہ حکم دیتے ہوئے ایس پی صدر کو طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مغوی بچی کی والدہ یوسماں تصور کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل سید عمار حسین نے عدالت کو کہا کہ عدالت نے پہلے 8 جون اور پھر 14 جون کو بچی بازیاب کرا کے عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔ تھانہ رمنا کے ایس ایچ او نے بچی کے بازیاب نہ ہونے کا بیان دیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اگر بچی برآمد نہیں ہوئی تو پھر ایس پی صدر کو بلا لیتے ہیں۔