بھارت میں 62 ہزار نئے کورونا کیس، 2542 اموات

June 17, 2021

بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 62 ہزار مریض سامنے آگئے جبکہ مزید 2 ہزار 542 افراد جان سے گئے۔

پنجاب، کیرالا اور یو پی سمیت متعدد بھارتی ریاستوں میں پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کردیا جبکہ آگرہ کا تاج محل بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

ادھر آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جمعے سے پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کیا گیا ہے، شہری اپنے گھر سے پچیس کلو میٹر دور کا سفر کرسکیں گے، کھلے مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی بھی ختم ہوجائے گی۔