کورونا کی شروعات، تعين کیلئے تحقيقات کا مرکز امريکا ہونا چاہیے، چینی ماہر

June 17, 2021

چین کے طبی ماہر زينگ گوانگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی شروعات کے تعين کیلئے جاری تحقيقات کا مرکز امريکا ہونا چاہیے۔

زينگ گوانگ نے مزید کہا کہ امریکا نے ابتدائی مراحل ميں کورونا وائرس کے ٹيسٹوں ميں تاخير کی۔

رپورٹس کے مطابق امریکا میں کورونا کیسز کی باضابطہ تصدیق سے قبل ہی کیسز سامنے آئے۔

امريکا کی 5 رياستوں ميں کورونا وائرس کے7 کيسز کی شناخت دسمبر 2019 ميں ہوگئی تھی۔