سلمان خان کی فلم ’بھائی جان‘ 2022 میں دیوالی پر ریلیز ہوگی

June 18, 2021

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی آنےوالی فلم ’بھائی جان‘ سال 2022 میں دیوالی پر ریلیز ہوگی۔ بولی وڈ ڈائریکٹر فرہاد سامجی ان دنوں سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کے ساتھ فلم بنارہے ہیں۔ انہوں نے اپنی اس فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کا نام بدل کر ’بھائی جان‘ کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سلمان کی ایکشن- کامیڈی فلم ’بھائی جان‘ کو 2022 میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جاسکتا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم میکرز نومبر 2021 سے فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ ’بھائی جان‘ ایک تامل فلم کا ہندی ریمیک ہے۔ اس فلم میں سلمان اور پوجا کے علاوہ آیوش شرما اور ظہیراقبال بھی نظرآئیں گے۔