تائیکوانڈو،حریف کے مکے سے ہارون شدید زخمی

June 18, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 24ویں ایشین تائیکوانڈوچیمپئن شپ میں پاکستان کو ایک اور میڈل ملنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ ہارون خان نے ٹیکنیکل بنیاد پر تاجکستان کے شاہ رخ باروتوکو ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ہارون خان کو 18- 27کی برتری حاصل تھی ۔ دوسرے راؤنڈ میں انہیںشاہ رخ باروتو نے ناک پرمکّامار کر شدید زخمی کردیا جو قوانین کے مطابق سنگین خلاف ورزی ہے۔ ریفری نے مقابلہ روک کر ہارون خان کو فاتح قرار دے دیا۔