پی آئی اے خطے میں پہلے کوویڈ ویکسی نیٹڈ عملے والی ایئرلائن بن گئی

June 18, 2021

کراچی(آئی این پی ) قومی ایئرلائن پی آئی اے خطے میں پہلے کوویڈ ویکسی نیٹڈ عملے والی ایئرلائن بن گئی ، پی آئی اے نے پائلٹس ، تمام فضائی و میزبانوں سمیت دیگر عملے کوویکسین لگانے کاہدف مکمل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اپنے عملے کی ویکسی نیشن کاکام مکمل کر لیا جبکہ فرنٹ لائن ورکرزکی مرحلہ وارویکسی نیشن کاعمل بھی مکمل ہوگیا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پائلٹس ، تمام فضائی میزبانوں ،دیگر عملے کوویکسین لگانے کاہدف مکمل کیا ہے۔ اس موقع پر سی ای او پی آئی اے ارشدملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے مکمل طورپرمحفوظ عملے والی پہلی پاکستانی ایئرلائن بن گئی ہے۔