پشاور (لیڈی رپورٹر)بھٹہ خشت ایسوسی ایشن ضلع پشاور کے انتخابات مکمل ہو گئے جس میں حاجی ولی محمد خان صدر اور شاہد خان ارمڑ جنرل سیکرٹری منتخب کر لئے گئے انتخاباتی عمل گزشتہ روزپشاور میں بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی آئین خان اور چیئرمین فضل مالک کے زیر نگرانی مکمل ہوا