رفتار نہیں، توجہ وکٹ کے حصول پر مرکوز ہوتی ہے، محمد عباس

June 19, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا ہے کہ بولنگ رفتار بڑھانے سے زیادہ میری ساری توجہ وکٹ کے حصول پر مرکوز ہوتی ہے۔میں ہمیشہ130اور135کی اسپیڈ سے بولنگ کرتا تھا مگر کہا جارہا ہے کہ میری اسپیڈکم ہوگئی ہے۔ جب وکٹیں مل رہی ہوتی ہیں تو بولر میں ایک انرجی آتی ہے اور پانچ چھ کلومیٹر رفتار میں اضافہ ہوجاتاہے۔ دس اوورز بعد بھی وکٹ نہ ملے تو پھرایساجسم تھکا تھکا لگنےلگتاہے۔کوشش ہوگی کہ جب بھی موقع ملے پاکستان کے لیے بہترین کارکردگی دکھاؤں۔ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کو اچھا تجربہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈومیسٹک ایونٹ کے میچز نہ ہونے کی وجہ سے کائونٹی کھیلنے سے فائدہ ہوا ۔ وکٹ حاصل کرنے کے لیے اسکلز کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ فٹنس میں بہتری کے لیے بھی کوشاں ہوں۔ انگلینڈ سے واپسی پر ایک دم ٹھنڈے موسم سے لاہور کی گرمی میں ایڈجسٹ ہونے میں کچھ وقت لگا۔