سرفراز احترام کے مستحق ہیں، شعیب اختر

June 19, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پی ایس ایل میں سابق کپتان سر فراز احمد کے ساتھ ہونے والے تنازع پر شاہین شاہ آفریدی کے معافی مانگنے کے عمل کو قابل تعریف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ شاہین نے ایسا کر کے اچھا کیا، سرفراز اس سے زیادہ احترام کے مستحق ہیں۔ وہ پاکستان کرکٹ کے ایک کامیاب اور بہترین کپتان ہیں۔