ٹک ٹاکر کاشف ضمیر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، حراست کا اقدام چیلنج

June 19, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی ،کرائم رپورٹر سے)جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نوشابہ یوسف نے اینگن التان( ارطغرل غازی) سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کو تفتیش کیلئے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ، عدالت نے ملزم کو آج دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا،دوسری طرف ٹک ٹاکر کاشف ضمیرحسین کو پولیس حراست میں رکھنے کا اقدام کو چیلنج کردیا گیا، جسٹس علی ضیاء باجوہ نےاہلیہ اردن جبیں کی درخواست پر ڈی ایس پی سی آئی اے اچھرہ سرکل کو ملزم کاشف حسین کو 21 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا،درخواست گزار وکیل محمد قاسم ارائیں نے موقف اختیار کہ کا شف حسین نے ارطغرل غازی ڈرامے کےہیرو کے ساتھ مختلف شوز کروانے کا معاہدہ کیا،ساڑھے 9 کروڑ روپے میں طے پانے والے معاہدہ پر عمل درآمد نہ ہوسکا، معاہدہ ختم ہونے پر پولیس نے درخواست گزار کے خاوندکو ہراساں کرنا شروع کردیا۔