بیت المال سندھ کی یونیورسٹیوں کے مستحق طالبعلموں کو وظائف جاری کریگا

June 19, 2021

اسلام آباد(جنگ نیوز) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ظہیر عباس کھوکھر نے کہا ہے کہ مستحق مگر ہونہار طالب علموں کو حائل مالی رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے انہیں تعلیمی سفر پر رواں دواں رکھنے کے لیے قدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبہ سندھ کی5بڑی یونیورسٹیوں سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مفاہمتی یاد داشتوں کے تحت بیت المال سالانہ ہر یونیورسٹی کے50 مستحق پوسٹ گریجویٹ طالب علموں کو وظائف جاری کرے گا۔