ایل پی جی مزید 5 روپے فی کلو مہنگی کرنے کا اعلان

June 19, 2021

لیکوڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں مزید 5 روپے اضافے کا اعلان سامنے آگیا۔

ترجمان ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق 5 روپے فی کلو اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 60 روپے اور کمرشل سلنڈر 240 روپے مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق لیکوڈ پٹرولیم گیس کی قیمت میں گزشتہ 2 دن میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔

ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ ایل پی جی پر حکومتی پالیسی کے خلاف 30 جون کو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔