احسان مانی اور وسیم خان پھر انگلینڈ جانے کو تیار

June 20, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی جمعرات اور وسیم خان منگل کوکمرشل فلائٹ سے لندن جارہے ہیں ۔

وہ پاکستان انگلینڈ سیریز کے میچ دیکھیں گے اور وہیں سے بورڈ امور نمٹائیں گے ۔

وسیم خان انگلینڈ میں چھ ہفتے اور امارات میں تین ہفتے گذارنے کے بعد گذشتہ ہفتے لاہور پہنچے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان ای سی بی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

وسیم خان رواں برس اگلے برس کی سیریز اور ایف ٹی پی 2024-27 کی سیریز پر بات چیت کریں گے ۔