پاکستان میں غربت کی شرح ایک فیصد اضافے کے ساتھ 5.4 ہوگئی

June 20, 2021

اسلام آباد ( مہتاب حیدر ) ورلڈ بینک کے ایک تخمینے کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح 4.4 سے بڑھکر 5.4 فیصد ہوگئی ہے ۔ اس سلسلے میں دو ڈالرز یومیہ سے کم قوت خرید ( پاور پرچیز پیرٹی )۔ کو پیمانہ بنایا گیا ہے ۔

پاکستان میں 20 لاکھ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں ۔پاکستان میں غربت کا تناسب 39.3 فیصد ہے جبکہ نچلے متوسط طبقے کی یومیہ آمدنی 3.2 ڈالرز یومیہ ہے ۔متوسط طبقے کی آمدی 5.5 ڈالرز یومیہ ہے اور یہ تناسب 78.4 فیصد یومیہ بنتا ہے ۔

ایک ایسے وقت جب ورلڈ بینک پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ دکھا رہا ہے حکومت پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطاطبق ملک میں غربت کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے جو مالی سال 2016 میں 24.3 فیصد سے کم ہو کر گزشتہ مالی سال میں 21.9 فیصد رہ گئی ۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ اس آئوٹ لک میں بڑے خطرات میں کرونا وائرس کی ممکنہ نئی لہر کا خدشہ موجود ہے ۔

گزشتہ دو دہائی میں پاکستان کی اقتصادی نمو سست روی کا شکار رہی جبکہ سالانہ فی کس نمو کی اوسط شرح دو فیصد رہی ۔جون 2020 کے اقاخر سے دسمبر کے اواخر تک ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 5.4 فیصد اضافہ ہوا ۔

مستقبل کے پیش منظر کے حوالے سے ورلڈ بینک نے بتایا کہ پیداواری شرح میں بتدریج اضافہ ہوگا ۔

رواں مالی سال میں رواں کھاتہ خسارہ گھٹ کر شرح نمو کا 0.8 فیصد ہو جانے کا امکان ہے ۔

اب مالی استحکام کے لئے کوششیں شروع ہو نے کی توقع ہے ،رواں مالی سال خسارہ 8.3 فیصد رہے گا ۔