فلوریڈا: ٹرک پریڈ پر چڑھا دیا گیا، 1 شخص ہلاک، 2 زخمی، ملزم گرفتار

June 20, 2021


امریکا کی ریاست فلوریڈا میں پریڈ کے دوران ایک شخص نے پک اپ ٹرک لوگوں پر چڑھا دیا۔

واقعے کے نتیجے میں پریڈ میں موجود 1 شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔

فلوریڈا کی پولیس نے واقعے کے ذمے دار ڈرائیو کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک شخص کی لاش اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہناہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم فوری طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ حادثہ تھا یا ڈرائیور نے جان بوجھ کر ٹرک لوگوں پر چڑھایا۔