ورون دھون نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

June 20, 2021

بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار ورون دھون نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوالی۔

ورون دھون نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ ویکسینیشن سینٹر میں موجود ہیں۔


تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورون دھون خود کو اور اپنے اردگرد کے لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا رہے ہیں۔

ورون دھون نے کورونا ویکسین لگواتے ہوئے تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

بالی ووڈ اداکار نے مزید لکھا کہ ’لوگوں کو چوبنے والے نہ بنو بلکہ خود چوبن اُٹھاؤ۔‘

واضح رہے کہ ورون دھون سے پہلے بالی ووڈ کے کئی دیگر اداکار بھی کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 85 ہزار 167 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 98 لاکھ 23 ہزار 546 مریض سامنے آ چکے ہیں۔