• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکھا سنگھ کا کردار ادا نہ کرنے کا افسوس ہے: اکشے کمار

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی جانب سے بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی موت پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں اکشے کمار نے کہا کہ ’ملکھا سنگھ جی کی موت کی افسوسناک خبر میں سُن کر حیرت انگیز طور پر شدید دُکھ ہوا۔‘

اکشے کمار نے کہا کہ ’مجھے ہمیشہ اس بات کا افسوس رہے گا کہ میں اسکرین پر ملکھا سنگھ کا کردار ادا نہیں کیا۔‘

بالی ووڈ اداکار نے بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کے آخری سفر کی آسانی کے لیے دعا بھی کی۔

یاد رہے کہ کورونا کے مرض میں مبتلا ملکھا سنگھ 91 برس کی عمر میں جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکھا سنگھ 20 مئی سے کورونا کے مرض میں مبتلا تھے، ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کی وجہ سے رواں ماہ جان کی بازی ہار گئی تھیں۔

ملکھا سنگھ نے ایشین گیمز میں 4 گولڈ میڈلز جیتے تھے۔ 

تازہ ترین